اساتذہ ہر روز ایک چیلنج کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ایک سکول استاد کے معمولات جان کر آپ اساتذہ کی قدرو منزلت کے مزید معترف ہو جائیں گے۔ مختلف شعبوں، مختلف سطحوں اور مختلف عہدوں کے اساتذہ کی مشترکہ نوعیت کی سرگرمیوں کی اِس فہرست پر غور کریں:
- جلدی اٹھنا!
- جلدی جلدی ناشتہ ٹھونسنا!
- بھاگم بھاگ سکول پہنچنا!
- سکول اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرنا!
- کمرہ جماعت میں طلبہ کو پہنچانا!
- طلبہ کی حاضری لگانا!
- دیر سے آنے والے طلبہ کو پہنچنے پر سلام کرنا!
- تختہ سیاہ /سفید بورڈ کو اپ ڈیٹ کرنا!
- طلبہ کی پنسلوں کو تیز کرنا!
- کتابیں ترتیب دینا!
- سبق کے مواد کو ترتیب دینا!
- سبق کا اقتباس بتانا!
- گھر کا کام بتانا!
- صحت مند کھانے کی عادات کی حوصلہ افزائی کرنا!
- مثبت نیت کے فوائد بتانا!
- دلچسپ اوراخلاقی باتیں سکھانا!
- طلبہ کو چیلنج کرنے والے سوالات کے جوابات دینے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا!
- اسباق پرطلبہ کی مہارت کا اندازہ لگانا!
- طلبہ سے کمرہ جماعت کو خوبصورت اور منظم کروانا!
- تفریح، لنچ وغیرہ کے اوقات منظم کروانا
- طلبہ کے ساتھ کھیلنا
- طلبہ کومشورے اور وسائل فراہم کرنا
- طلباء کو الوداع کہنا!
- اسکول کے اوقات کے اختتام کے بعد انتظامیہ کی میٹنگز میں شرکت کرنا
- ٹریکر میں ڈیٹا داخل کرنا
- ڈیٹا کی بنیاد پر سبق کو دوبارہ سکھانے کا منصوبہ بنانا
- مثبت اور سبق آموز کالز
- آنے والے ہفتے کے سبقی منصوبے تیار کرنا
- طلبہ اور والدین کے ای میلزکا جواب دینا
- ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
- ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
- ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ فہرست یقینی طور تمام اساتذہ کی نمائندگی نہیں کرتی۔ تاہم، یہ اس بات کی تصویر کشی کرتی ہے کہ اساتذہ اپنے طلبہ اور اسکول انتظامیہ کی مدد کے لیے کس طرح روز ایک چیلنج کا سامنا کرتے ہیں۔
اِس فہرست میں اساتذہ کے کھانے، پینے اور باتھ روم جانے کے اوقات نمایاں طور پر غائب ہیں۔ اکثر اساتذہ دن بھر بغیر کھائے پیئے، اپنی ذات کو اپنے طلباء کے لیے قربان کرتے رہتے ہیں۔یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے!
چیلنجوں سے بھر پُور روزانہ کی سرگرمیوں کی بنیاد پرمَیں دعویٰ کرتا ہوں کہ اساتذہ سال میں ایک دِن نہیں بلکہ ہر روز منائے جانے کے مستحق ہیں۔